اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ڈکی بھائی کے ساتھ شریک ملزم سبحان کی بریت کی درخواست خارج

29 Nov 2025
29 Nov 2025

(لاہور نیوز) ضلع کچہری لاہور میں جوا ایپس کی غیر قانونی پروموشن کے مقدمہ میں ڈکی بھائی کے شریک ملزم سبحان کی بریت کی درخواست خارج کر دی گئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس پر سماعت کی، یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی اور انکی اہلیہ عروب جتوئی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

عدالت نے ڈکی بھائی کے ساتھ شریک ملزم سبحان کی بریت کی درخواست خارج کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے ڈکی بھائی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف کیس پر سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کو فرد جرم کے لیے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

ڈکی بھائی نے عدالت میں بتایا کہ سبحان نے میری گرفتاری سے تین ماہ قبل مجھے جوائن کیا، سبحان ایک لاکھ روپے تنخواہ پر میرے ساتھ نوکری پر ہے، اس کا کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ عروب جتوئی کی قبل از گرفتاری ضمانت ہو چکی ہے؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ جی عروب کی ضمانت ہو چکی ہے۔

عدالت نے پوچھا کہ اس مقدمہ میں کون سی درخواست دی ہے جس پر ڈکی بھائی کے وکیل نے بتایا کہ یہ سپردداری کی درخواست ہے جو الیکٹرانک ڈیوائسز اور موبائل این سی سی آئی اے کے پاس ہیں، ہمارے چار کریڈٹ کارڈ اور رقم ہمارے حوالے کی جائے۔

واضح رہے کہ مذکورہ کیس میں ڈکی بھائی دو روز قبل ضمانت پر رہا ہوئے تھے، ملزمان کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے