29 Nov 2025
(لاہور نیوز) اقبال ٹاؤن میں سی سی ڈی ٹیم اور موٹرسائیکل سوار ملزمان کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق سی سی ڈی ٹیم نے بھیکے وال موڑ کے قریب ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ اسی دوران موٹرسائیکل پر سوار دو مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کر دی، جس پر جوابی کارروائی کی گئی۔
فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی ہو گیا، جسے گرفتار کرنے کے بعد طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے فرار ہونے والے ملزم کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور جلد مزید پیش رفت سامنے آنے کی توقع ہے۔
