29 Nov 2025
(لاہور نیوز) پاکستان اور دنیا کے دیگر ممالک میں ایئربس 320 طیاروں کو سافٹ ویئر مسائل کے باعث گراؤنڈ کر دیا گیا۔
طیارہ ساز کمپنی ایئربس نے ایئرلائنز کو نئے ہدایات جاری کرتے ہوئے اس معاملے پر احتیاط برتنے کو کہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق مسئلہ شمسی تابکاری کے اثرات کی وجہ سے سافٹ ویئر میں خرابی پیدا ہونے کی شکایات سے متعلق ہے، جس کے باعث ہزاروں طیارے پروازوں کے لئے غیر فعال ہو گئے ہیں۔
یورپی یونین کی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے بھی ایئربس 320 طیاروں کو گراؤنڈ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ مسافروں اور عملے کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
ایئربس کا کہنا ہے کہ وہ فوری حل تلاش کر رہی ہے اور ایئرلائنز کو طیاروں کے استعمال کے بارے میں مزید ہدایات فراہم کرے گی۔
