اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بار بار چالان ہونے والی گاڑیوں کو نیلام کر دیا جائے گا، ٹریفک قوانین سخت

29 Nov 2025
29 Nov 2025

(ویب ڈیسک) پنجاب میں حکومت کی جانب سے پہلی بار ٹریفک کے حوالے سے بڑے اصلاحی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جدید ترامیم سے پنجاب میں 60 سالہ پرانے ٹریفک ایکٹ میں 20 بڑی اصلاحات کی گئی ہیں۔

اصلاحات کے مطابق اب پنجاب میں کسی بھی گاڑی کا بار بار چالان ہو گا تو گاڑی نیلام ہو گی، سرکاری گاڑی قانون سے بالاتر نہیں، قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی سرکاری گاڑیوں کو بھاری جرمانہ ہو گا۔

پنجاب میں ون وے کی خلاف ورزی ختم کرنے کیلئے 30 دن کی مہلت دی گئی ہے جبکہ یوٹرن کی ری ماڈلنگ سے  سڑکیں محفوظ اور منظم بنائی جائیں گی۔

حادثات میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو دیت فوری طور پر فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے اور مناسب پارکنگ نہیں ہو گی تو میرج ہال بھی نہیں ہو گا، میرج ہالز کو پارکنگ کا انتظام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پنجاب میں کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ ختم کرنے کیلئے سخت فیصلہ کن کریک ڈوان ہو گا، انڈر ایج ڈرائیونگ کی صورت میں گاڑی کے مالک کو 6 ماہ تک قید بھی ہو سکتی ہے۔

پنجاب بھر میں بس کی چھت پر سواریاں ختم کرنے کا کہہ دیا گیا ہے، اس حوالے سے کریک ڈاؤن کا حکم دیا گیا ہے، ٹریفک کی بہتری اور شہری حفاظت کیلئے لاہور کی پانچ ماڈل سڑکوں پر چنگ چی رکشوں پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے