اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کالے شیشے اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس پر پولیس کے خلاف بھی کارروائی کا اعلان

29 Nov 2025
29 Nov 2025

(لاہور نیوز) ٹریفک پولیس نے کالے شیشے اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس استعمال کرنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور اطہر وحید نے حکم دیا ہے کہ اب پولیس کی سرکاری گاڑیوں پر بھی وہی قوانین لاگو ہوں گے جو عام شہریوں پر ہوتے ہیں۔

سی ٹی او کے مطابق پولیس اہلکار اور افسران اگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کریں گے تو انہیں بھی چالان اور مقدمات کا سامنا کرنا ہو گا، سرکاری گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر کالے شیشے فوری ختم کرائے جائیں، بصورت دیگر ذمہ دار اہلکاروں اور افسران کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔

اسی طرح سرکاری گاڑیوں پر لگی غیر نمونہ نمبر پلیٹس بھی فوری ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے، خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

سی ٹی او کا کہنا ہے کہ شہر میں سینکڑوں پولیس گاڑیاں کالے شیشوں اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے ساتھ گھوم رہی ہیں، جو شہریوں کیلئے غلط مثال بن رہی ہیں، جس طرح عوام کو قوانین کی پابندی کرنا ہوتی ہے، اسی طرح سرکاری افسران اور پولیس اہلکاروں کو بھی ٹریفک قوانین پر عمل ضروری ہے۔

سی ٹی او لاہور  نے تمام ٹریفک وارڈنز کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی گاڑی کو استثنا نہ دیا جائے اور قانون سب کیلئے  یکساں رکھا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے