اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا بڑا قدم، موبائل کیمرہ کنٹرول روم سے منسلک ہو گا

29 Nov 2025
29 Nov 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے شہریوں کی حفاظت کیلئے ایک اہم اور جدید قدم اٹھایا ہے۔

 اب ہر شہری کا موبائل فون کیمرہ براہِ راست سیف سٹی کے نظام سے منسلک ہو سکے گا، جس سے سنگین نوعیت کے واقعات کی فوری نگرانی اور بروقت ایکشن ممکن ہو گا۔

اتھارٹی نے اپنی پبلک سیفٹی ایپ میں نیا فیچر "کنیکٹ ٹو پی ایس سی اے" شامل کیا ہے، اس فیچر کے ذریعے ایمرجنسی صورتحال میں شہری اپنا موبائل کیمرہ لائیو سیف سٹی کنٹرول روم سے منسلک کر سکیں گے۔

ایمرجنسی کے وقت جب شہری ہیلپ لائن 15 پر کال کرے گا تو سیف سٹی آفیسر شہری کو فوری لائیو فیڈ لنک بھیجے گا، لنک کھولتے ہی موبائل فون کا کیمرہ براہِ راست سیف سٹی کنٹرول روم سے کنیکٹ ہو جائے گا، اس لائیو ویڈیو کی مدد سے کنٹرول روم اہلکار موقعِ واردات کی اصل صورتحال فوری دیکھ کر مناسب امدادی کارروائی شروع کر سکیں گے۔

ترجمان سیف سٹی اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ یہ فیچر صرف ایمرجنسی کی صورتحال میں استعمال کیلئے ہے، شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موبائل کی لوکیشن آن رکھیں اور غیر ضروری ویڈیوز شیئر نہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے