اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 326.58 قیمت فروخت : 327.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.32 قیمت فروخت : 374.99
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.60 قیمت فروخت : 198.95
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.39 قیمت فروخت : 204.76
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.45 قیمت فروخت : 74.59
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.08 قیمت فروخت : 76.22
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.95 قیمت فروخت : 915.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 554000 دس گرام : 475000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 507830 دس گرام : 435414
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9126 دس گرام : 7833
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیراعظم کی آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف دینے کی ہدایت

28 Nov 2025
28 Nov 2025

(لاہور نیوز) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا ریٹ کم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان بزنس کونسل کے سیمینار سے خطاب کے دوران ایف بی آر کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ وزیراعظم نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس ریٹ کم کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس رعایت کے لیے باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ وزیراعظم نے بڑی کمپنیوں پر عائد سپر ٹیکس میں کمی کی بھی ہدایت دی ہے جس پر عمل درآمد کے لیے حکومتی سطح پر مشاورت شروع ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت آئندہ مرحلوں میں بڑی کمپنیوں اور کاروبار پر سپر ٹیکس مرحلہ وار کم کرنے اور آخرکار ختم کرنے پر آمادہ ہے، سپر ٹیکس میں ممکنہ کمی اور خاتمے کے حوالے سے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے بات چیت بھی کی جائے گی، سپر ٹیکس ختم کرنے کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے وضاحت کی کہ ٹیکس ریٹ میں کمی کا براہ راست انحصار ٹیکس کمپلائنس اور ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافے پر ہوگا، ملک میں ٹیکس دینے والوں کی تعداد جتنی بڑھے گی، ٹیکس ریٹ اتنا ہی کم کیا جا سکے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے