اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نومبر میں مہنگائی کی شرح کتنی رہے گی؟ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری

28 Nov 2025
28 Nov 2025

(لاہورنیوز) نومبر میں مہنگائی کی شرح کتنی رہے گی؟ وزارت خزانہ نے اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔

وزارت خزانہ کے مطابق نومبر کے دوران مہنگائی کی شرح 6 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، خوراک کی قیمتوں اور زرعی پیداوار کے دباؤ سے مہنگائی میں اضافے کا امکان ہے۔

اکنامک آؤٹ لُک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی صورتحال مثبت دکھائی دے رہی ہے، صنعتی سرگرمیوں میں بتدریج بہتری جاری ہے، معاشی اصلاحات کے نفاذ سے اقتصادی سرگرمیوں میں استحکام آیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق ربیع سیزن کے دوران زرعی سپلائی کے استحکام کا امکان ہے، معیشت بتدریج استحکام کی راہ پر گامزن ہے، سٹرکچرل اصلاحات کے عملی نتائج ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

اکنامک آؤٹ لُک رپورٹ کے مطابق مالی نظم و ضبط میں بہتری اور محصولات میں اضافہ بھی ہوا ہے، ترسیلات زر میں اضافہ، معاشی صورتحال مزید مستحکم دکھائی دے رہی ہے ۔

وزارت خزانہ کے مطابق ایل ایس ایم سیکٹر اور آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، مہنگے قرضوں کی قبل از وقت ادائیگی سے مالی خطرات میں کمی کا امکان ہے، اقتصادی استحکام کیلئے حکومت کی حکمت عملی مؤثر ثابت ہو رہی ہے۔

اکنامک آؤٹ لُک رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال جولائی سے اکتوبر رواں اسی عرصے میں برآمدات خاطر خواہ نہ بڑھی، جولائی سے اکتوبر ترسیلات میں 9.3 فیصد اور صرف اکتوبر میں 11.9 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق جولائی سے اکتوبر برآمدات 2 فیصد بڑھی جبکہ اکتوبر میں 8.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جولائی سے اکتوبر سرمایہ کاری 26 فیصد کم اور اکتوبر میں 22 فیصد اضافہ بڑھی، گزشتہ مالی سال ڈالر ریٹ 278 روپے اور رواں مالی سال 280 روپے پر ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے