اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مشی خان نے سوشل میڈیا پر بیٹھے بیشتر لوگوں کی سوچ کو گندی قرار دے دیا،مشی خان

28 Nov 2025
28 Nov 2025

(ویب ڈیسک) اداکارہ اور میزبان مشی خان نے سوشل میڈیا پر بیٹھے کئی صارفین کی ذہنیت کو شدید تنقید کا نشانہ دیتے ہوئے انہیں "گندی سوچ" کا حامل قرار دے دیا۔

گزشتہ روز مشی خان نے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کی صحت سے متعلق گردش کرتی خبروں پر سرکاری سطح پر معلومات فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔تاہم اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں بھارتی اور افغان میڈیا کی بے بنیاد افواہوں کو آگے بڑھانے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

جوابی ردعمل میں مشی خان نے کہا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق ویڈیو بنانے پر میرے خلاف نازیبا زبان استعمال کی گئی، سوشل میڈیا پر لوگوں کو انسانیت کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ معتبر اکاؤنٹس سے میرے بارے میں گھٹیا باتیں ہوئیں جو انتہائی افسوسناک ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کل جب میں نے سوشل میڈیا کھولا تو خبریں گردش کر رہی تھیں کہ عمران خان دنیا میں نہیں رہے۔ مجھے معلوم نہیں تھا کہ یہ جھوٹا پروپیگنڈا ہے۔ جذباتی کیفیت میں میں نے ویڈیو پوسٹ کردی۔

مشی خان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد میرے خلاف انتہائی توہین آمیز زبان استعمال کی گئی اور کہا گیا کہ میں اوور ایکٹنگ کر رہی ہوں۔ لوگوں کو لکھنے سے پہلے سوچنا چاہئے، کیونکہ کسی کے احساسات سچے بھی ہوسکتے ہیں۔ میں نے کوئی ایکٹنگ نہیں کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے