28 Nov 2025
(لاہور نیوز)دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر آ گیا۔
شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 198 ریکارڈ کیا گیا جبکہ آب و ہوا مضر صحت قرار دی گئی ہے۔
مشتاق احمد گرمانی روڈ پرآلودگی کی شرح 252 ریکارڈ کی گئی جبکہ جوہر ٹاؤن 220 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں شرح آلودگی 206 پوائنٹس، ریونیوایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں شرح آلودگی 193پوائنٹس، ڈی ایچ اے فیز 5 میں آلودگی کی شرح 178پوائنٹس تک ریکارڈ کی گئی۔
اسکے علاوہ عسکری ٹین 261، سول سیکرٹریٹ میں شرح آلودگی 229 پوائنٹس، راوی روڈ 199 اور سمن آباد میں آلودگی کی شرح 189پوائنٹس، اڈا پلاٹ 165، سمن آباد 161 اور عسکری ٹین میں شرح آلودگی 159 ریکارڈ کی گئی۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ماسک کا استعمال لازم بنائیں۔
