اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ماہرہ کی اپنی نئی کی تشہیری تقریب میں شوہر کے ساتھ انٹری،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

28 Nov 2025
28 Nov 2025

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان طویل عرصے کے بعد اپنے شوہر سلیم کریم کے ساتھ نظر آئیں اور سب کی توجہ حاصل کرگئیں۔

اپنی نئی آنے والی فلم نیلوفر کی تشہیر کے حوالے سے منعقد تقریب میں اداکارہ ماہرہ خان حاضرین کی توجہ کا مرکز بنی رہیں، اس کی وجہ فلم میں انکا مرکزی رول تو تھا ہی مگر اس بار وہ اپنے شوہر کے ساتھ پروگرام میں آئیں۔

ماہرہ نے اپنے شوہر سلیم کریم کا ہاتھ تھاما ہوا تھا اور دونوں نے اسٹیج پر آکر فوٹو شوٹ کروایا۔ اداکارہ سیاہ ساڑھی جبکہ سلیم کریم بھی کالے رنگ کا پینٹ کوٹ زیب تن کیے ہوئے تھے۔

جوڑے کی ہم آہنگی اور کیمسٹری نے لوگوں کی توجہ حاصل کی اور پھر ایک موقع پر ماہرہ خان بھی اسٹیج پر شوہر کا نوبیاہتا دلہن کی طرح ہاتھ تھامے نظر آئیں۔

سلیم کریم فوٹو شوٹ کے بعد اسٹیج سے جانے لگے تو اداکارہ نے انہیں روک کر اپنے پاس کیا اور پھر وہ گلے لگ کر چلے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے