اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

انڈسٹری میں سب سے زیادہ فلرٹی کون ہیں؟مہوش حیات نے ادکاروں کے نام بتا دیے

28 Nov 2025
28 Nov 2025

(ویب ڈیسک) اداکارہ مہوش حیات نے پاکستانی انڈسٹری میں فلرٹ کرنے والے اداکاروں کے نام بتادیے۔

تفصیلات کے مطابق مہوش حیات امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں پاکستان سیلبرٹی کرکٹ لیگ کی تقریب میں شرکت کررہی ہیں اور ندا یاسر بھی وہاں موجود ہیں۔

ندا یاسر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ہمایوں سعید فلرٹ نہیں کرتے البتہ وہ مذاق بہت کرتے ہیں مجھے نہیں معلوم کہ اسے مثبت فلرٹ کہاجاسکتا ہے یا پھر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمایوں کا مزاج بہت زیادہ مزاحیہ ہے، جب میں ہمایوں اور ندیم بیگ ایک ساتھ کام کرتے ہیں تو ہم ایک دوسرے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور مذاق کرتے ہیں۔ اسی کے ساتھ مہوش حیات نے ہنستے ہوئے کہا کہ ہمایوں سعید اور ندیم بیگ شادی شدہ ہیں اور مجھے اب دونوں میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

ندا یاسر نے مہوش حیات سے سوال کیا کہ انڈسٹری میں سب سے زیادہ فلرٹ کرنے والے اداکار کا نام بتائیں اور جواب دینے کا اصرار کیا۔ندا یاسر نے ہمایوں سعید، احسن خان، فہد مصطفیٰ اور اظفر رحمان کا نام پیش کیے۔

اس پر مہوش حیات نے ریٹنگ کے حساب سے اپنی فہرست بتائی جس میں سب سے پہلے نمبر پر ہمایوں سعید، پھر احسن خان اور پھر فہد مصطفیٰ تھے۔ اداکارہ نے کہا کہ اظفر میرا بہت اچھا دوست ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے