اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور اہم شرط پوری کر دی

28 Nov 2025
28 Nov 2025

(لاہورنیوز) وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور اہم شرط پوری کر دی۔

ایف بی آر نے گریڈ 17 اور اوپر کے افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کے رولز بنا دیئے، انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کے تحت قواعد میں اہم ترامیم متعارف کرا دی۔سول سرونٹ کی جگہ پبلک سرونٹ کا لفظ شامل کر دیا گیا، قواعد میں پبلک سرونٹ کی نئی تعریف بھی شامل کر دی گئی، قومی احتساب آرڈیننس کے تحت مستثنیٰ افراد شامل نہیں ہوں گے، نئے قواعد کا مقصد اثاثہ جات شیئرنگ نظام کو زیادہ شفاف بنانا ہے۔

رولز کے مطابق گریڈ 17 اور اوپر کے گریڈ کے پبلک سرونٹ کو اثاثوں کی تفصیلات سالانہ پبلک کرنا ہوں گی، پبلک سرونٹ میں 17 اور اوپر کے وفاقی، صوبائی، خود مختار اداروں اور کارپوریشنز کے افسران شامل ہیں، حکومتی ملکیتی کمپنیوں کے افسر بھی اب پبلک سرونٹ ہی ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی پی ایس سکیل پر تعینات آفیشلز کو اثاثے ڈیکلیئر کرنا ہونگے، ڈائریکٹرز، لیگل ایڈوائزرز، پراجیکٹ ڈائریکٹرز، سپیشل ایکسپرٹس کو اثاثہ ڈیکلئر کرنا ہونگے، جبکہ پی ایس پی پر تعینات آفیشلز کو سرکاری افسران کی طرح اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے۔ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق قواعد کو جامع اور ہم آہنگ بنانے کیلئے ترامیم کی گئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے