اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عوامی جائیدادوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، سی سی پی او

28 Nov 2025
28 Nov 2025

(ویب ڈیسک) سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ عوامی جائیدادوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں قبضہ مافیا، غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی اور منشیات فروشی کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات پر تفصیل سے بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں سی سی پی او  نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بہتر کوآرڈینیشن کرتے ہوئے عوامی جائیدادوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں، جو لوگ دوسروں کی جائیداد یا زمین پر ناجائز قبضہ کرتے ہیں ان کے خلاف فوری اور سخت اقدامات کئے جائیں تاکہ قبضہ مافیا کا خاتمہ کیا جا سکے۔

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ  نے منشیات کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کُومبنگ آپریشنز تیز کرنے کی ہدایات دی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ منشیات کے نیٹ ورک کا خاتمہ کرنے کیلئے بیک ٹریک کے ذریعے کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے