28 Nov 2025
(ویب ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز سامنے آئی ہے، جس سے عوام کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے پٹرول، ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی ہے، جس پر منظوری کے بعد یکم دسمبر 2025 سے عمل درآمد ہو گا۔
حکومت نے ایک لٹر پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 70 پیسے کمی کرنے کی تجویز دی ہے، اس کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 265.45 روپے سے کم ہو کر 261.75 روپے فی لٹر ہو جائے گی۔
ایک لٹر ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 28 پیسے کمی کی تجویز ہے، جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 284.44 روپے سے کم ہو کر 280.16 روپے فی لٹر ہو جائے گی۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 73 پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے، جس سے عوام کو مزید ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
