28 Nov 2025
(ویب ڈیسک) لاہور کی ایڈیشنل سیشن عدالت نے گھریلو ناچاکی پر بیوی کو قتل کرنے کے جرم میں شوہر زوہیب جاوید کو سزائے موت سنا دی۔
عدالت نے مجرم کو 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے، یہ فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج مرزا اورنگزیب کی سربراہی میں سنایا گیا۔
مجرم زوہیب جاوید نے گھریلو ناچاکی کی بنا پر اپنی بیوی کو قتل کر دیا تھا، پولیس کے مطابق مجرم نے قتل کے بعد مکان سے چھلانگ لگا کر فرار ہونے کی کوشش کی تھی، لیکن وہ چھت سے گر کر زخمی ہو گیا اور اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی، زخمی حالت میں پولیس نے مجرم کو گرفتار کر لیا۔
غازی آباد پولیس نے 2024 میں مقدمہ درج کیا تھا اور تحقیقات کے دوران جرم ثابت ہونے پر چالان عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے تمام شواہد اور گواہیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مجرم زوہیب جاوید کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
