اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

تھوک مارکیٹ میں کوکنگ آئل کی قیمتیں بڑھ گئیں

28 Nov 2025
28 Nov 2025

(ویب ڈیسک) مہنگائی کے بڑھتے ہوئے دباؤ نے جہاں روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں مجموعی اضافہ کیا ہے، وہیں تھوک مارکیٹ میں کوکنگ آئل کی قیمتیں بھی ایک بار پھر بڑھا دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق تھوک مارکیٹ میں گزشتہ روز 5 لٹر کوکنگ آئل کے ڈبے کی قیمت میں 100 روپے، 16 لٹر درجہ اول کوکنگ آئل کے کنستر کی قیمت میں 150 روپے، درجہ دوم 16 لٹر کوکنگ آئل کے کنستر کی قیمت میں 150 روپے اور درجہ سوم 16 لٹر کوکنگ آئل کے کنستر کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

اس اضافے سے 5 لٹر کوکنگ آئل کے ڈبے کی قیمت 2760 روپے سے بڑھ کر 2860 روپے ہو گئی ہے جبکہ درجہ اول 16 لٹر کوکنگ آئل کے کنستر کی قیمت 8420 روپے سے بڑھ کر 8570 روپے ہو گئی۔

اس کے علاوہ درجہ دوم 16 لٹر کوکنگ آئل کے کنستر کی قیمت 8150 روپے سے بڑھ کر 8300 روپے اور درجہ سوم 16 لٹر کوکنگ آئل کے کنستر کی قیمت 7800 روپے سے بڑھ کر 8000 روپے ہو گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے