اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 326.58 قیمت فروخت : 327.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.32 قیمت فروخت : 374.99
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.60 قیمت فروخت : 198.95
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.39 قیمت فروخت : 204.76
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.45 قیمت فروخت : 74.59
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.08 قیمت فروخت : 76.22
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.95 قیمت فروخت : 915.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 554000 دس گرام : 475000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 507830 دس گرام : 435414
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9126 دس گرام : 7833
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ای چالان ڈیفالٹرز کیخلاف کارروائی، 1282 گاڑیوں سے جرمانہ ریکور

28 Nov 2025
28 Nov 2025

(لاہور نیوز) ٹریفک پولیس نے ای چالان ڈیفالٹرز کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 1282 گاڑیوں سے جرمانہ ریکور کر لیا۔

سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا کہ ہم  نے یہ کارروائی اس عزم کے تحت کی ہے کہ قانون کی خلاف ورزی چاہے سرکاری گاڑی کرے یا عام شہری، ہم اس پر کارروائی کریں گے، اگر ہم خود قوانین کا احترام نہیں کریں گے تو عام شہری سے یہ توقع کیسے کر سکتے ہیں کہ وہ ان قوانین کی پیروی کریں گے؟

انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری محکموں کے افسران کو ان کی محکموں کی ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کے جرمانوں کی ادائیگی کے حوالے سے خطوط بھی لکھے جا چکے ہیں تاکہ اس عمل کو مزید فعال اور شفاف بنایا جا سکے۔

ڈاکٹر اطہر وحید نے واضح کیا کہ ای چالان ڈیفالٹر گاڑی چاہے سرکاری ہو یا عام شہری کی، اگر اس پر جرمانہ ادا نہ کیا جائے تو گاڑی کو تھانے میں بند کیا جا سکتا ہے، یہ کارروائیاں اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کی جا رہی ہیں کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی بھی قسم کی چھوٹ نہ ملے، چاہے وہ سرکاری افسران ہوں یا عام شہری۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے