اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابر اعظم نے عمر اکمل اور صائم ایوب کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا

28 Nov 2025
28 Nov 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کے سٹار بیٹر بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں عمر اکمل اور صائم ایوب کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے آخری لیگ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دی۔

185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چوتھے اوور میں 29 رنز پر پاکستان کی پہلی وکٹ گری تو بابر اعظم بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے تاہم وہ دوسری ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔

یہ 10 واں موقع تھا جب بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے، اس سے قبل وہ سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کے خلاف بھی صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔

بابر اعظم، صائم ایوب اور عمر اکمل کے ساتھ مشترکہ طور پر ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں، صائم ایوب 55 میچز، عمر اکمل 84 میچز جبکہ بابر اعظم 135 میچز میں 10 بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ مجموعی طور پر ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ سری لنکا کے داسن شانکا کے نام ہے جو 15 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے