اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری معاہدہ آخری مراحل میں داخل

28 Nov 2025
28 Nov 2025

(لاہور نیوز) ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی بہترین سہولت کاری سے پاکستان میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کا نئے سرمایہ کاری معاہدے کو حتمی شکل دینے پر اتفاق ہو گیا جبکہ وفود نے مذاکراتی مسودے پر دستخط بھی کر دیئے ہیں۔

دونوں ممالک کے وفود  نے توانائی، ٹیکنالوجی اور معدنیات میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات کا جائزہ لیا جبکہ معاہدے میں پاکستان اور آسٹریلیا  نے طویل المدتی اقتصادی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

بورڈ آف انویسٹمنٹ کے وزیر قیصر احمد شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری پالیسی اصلاحات کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہے، حکومت عالمی طریقہ کار سے ہم آہنگ جدید سرمایہ کاری ماحول کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے