اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 326.58 قیمت فروخت : 327.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.32 قیمت فروخت : 374.99
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.60 قیمت فروخت : 198.95
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.39 قیمت فروخت : 204.76
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.45 قیمت فروخت : 74.59
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.08 قیمت فروخت : 76.22
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.95 قیمت فروخت : 915.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 554000 دس گرام : 475000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 507830 دس گرام : 435414
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9126 دس گرام : 7833
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تین سال میں 1 لاکھ 29 ہزار بجلی چور گرفتار، 11 ارب سے زائد کی ریکوری

28 Nov 2025
28 Nov 2025

(لاہور نیوز) ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران گزشتہ تین برسوں میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 29 ہزار بجلی چور گرفتار کیے گئے جبکہ 11 ارب 36 کروڑ روپے سے زائد رقم ڈیٹیکشن بلز کی مد میں وصول کی گئی ہے۔

سینیٹ میں پیش کی گئی سرکاری رپورٹ کے مطابق جنوری 2022 سے دسمبر 2024 تک مختلف تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی چوروں کے خلاف 3 ہزار 957 مقدمات درج کیے، بجلی چوری کی روک تھام کے لیے کیے گئے آپریشنز کے نتیجے میں بھاری مالی وصولی کی گئی جسے بعد ازاں متعلقہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے اکاؤنٹس میں جمع کرا دیا گیا۔

حکام کے مطابق ڈیٹیکشن بلز کی مد میں ریکور کی گئی رقم بجلی کے شعبے میں مالی دباؤ کم کرنے میں معاون ثابت ہوگی جبکہ بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے