اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 326.58 قیمت فروخت : 327.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.32 قیمت فروخت : 374.99
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.60 قیمت فروخت : 198.95
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.39 قیمت فروخت : 204.76
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.45 قیمت فروخت : 74.59
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.08 قیمت فروخت : 76.22
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.95 قیمت فروخت : 915.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 554000 دس گرام : 475000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 507830 دس گرام : 435414
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9126 دس گرام : 7833
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

تعطیلات میں اساتذہ کے کنوینس الاؤنس کٹوتی نہ ہونے پر پی اے سی کا نوٹس

28 Nov 2025
28 Nov 2025

(ویب ڈیسک) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تعطیلات کے دوران اساتذہ کے کنوینس الاؤنس میں کٹوتی نہ ہونے پر نوٹس لے لیا۔

کمیٹی نے ایجوکیشن اتھارٹیز سے اضافی الاؤنس کی ادائیگیوں کی تفصیلات فوری فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

سال 2022-23 میں اساتذہ کو سوشل سکیورٹی بینیفٹ الاؤنس کی زائد ادائیگیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے، جس پر پی اے سی نے مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔

پی اے سی نے تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز (CEOs) کو 10 دسمبر 2025 تک رپورٹ جمع کرانے کا حکم جاری کر دیا ہے، جبکہ ڈی پی آئی سکینڈری اور ایلیمنٹری کو اس معاملے پر مفصل رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

تعلیم کے محکمے نے بھی اضلاع سے اوور پیمنٹ اور ریکوری کی تفصیلات فوری طور پر طلب کر لی ہیں۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے معاملے کی مکمل انکوائری کی سفارش کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تمام اوور پیمنٹس کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کی جائے۔ اس سلسلے میں کنوینس الاؤنس اور سوشل سکیورٹی الاؤنس کی تفصیلات جمع کروانے کیلئے باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے