اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

غیرقانونی سمیں فروخت کرنیوالی فرنچائزز کیخلاف کارروائیاں، متعدد گرفتار

28 Nov 2025
28 Nov 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیرقانونی سموں کی فروخت اور جعلی بائیومیٹرک طریقوں سے سم ایکٹیویشن کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کر دیا۔

پی ٹی اے کے مطابق لاہور زونل آفس نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ساتھ مل کر مشترکہ کارروائیاں کیں، ملک کے مختلف علاقوں میں کئی فرنچائزز پر چھاپے مارے گئے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا تھا کہ ان کارروائیوں کا آغاز اس وقت ہوا جب صارفین کی جانب سے سیلز چینل کے ذریعے جعلی طریقوں سے سم ایکٹیویشن کی شکایات درج کرائی گئیں۔

چھاپوں کے دوران بڑی تعداد میں مشکوک سمیں، بائیومیٹرک سکینرز اور وہ سامان برآمد کیا گیا جو بائیومیٹرک سسٹم کو بائی پاس کرنے کیلئے استعمال ہوتا تھا، برآمد ہونے والا سامان نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

پی ٹی اے کی جانب سے عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ صرف مجاز فرنچائزز سے سم خریدیں اور بائیومیٹرک تصدیق کے عمل کی مکمل پیروی کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے