27 Nov 2025
(لاہور نیوز) ٹریفک پولیس نے ملک بھر میں ای چالان ڈیفالٹر سرکاری گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔
ٹریفک پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر درجنوں سرکاری گاڑیاں پکڑ لیں جو ای چالان ڈیفالٹر نکلی ہیں، ان میں نیشنل بینک، لیسکو، ایف آئی اے سائبر کرائم، پنجاب پولیس، پی اینڈ ڈی اور الیکشن کمیشن کی گاڑیاں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق، ڈیفالٹر گاڑیوں کے آن لائن چالان جمع کروانے کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔ تاہم، وہ سرکاری گاڑیاں جو ای چالان کے جرمانے جمع نہیں کروائیں گی، انہیں بند کر دیا جائے گا۔
ٹریفک پولیس نے واضح کیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد سرکاری اور غیر سرکاری دونوں گاڑیوں میں ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کو یقینی بنانا ہے۔
