27 Nov 2025
(ویب ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے شاہین آئندہ سال جنوری میں سری لنکا کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اورسری لنکا کے درمیان3 ٹی ٹوینٹی میچزکی سیریزہوگی،پہلا میچ 8 جنوری، دوسرا 10 اورتیسرا 12جنوری کوہوگا،سیریز کے تمام میچز دمبولا میں کھیلے جائیں گے۔
دونوں بورڈ میں معاملات طے پانے کے بعد اب پلیئرز کو بگ بیش کے لیے این او سی میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،پی سی بی نے پلیئرز کو بگ بیش کے لیے این او سی جاری کرنے کا فیصلہ کرے گا۔
