27 Nov 2025
(لاہور نیوز) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ ٹیچنگ ہسپتالوں میں آؤٹ ڈور کے اوقات کار پر عملدرآمد میں ناکام ہو گیا۔
4ماہ قبل ٹیچنگ ہسپتالوں میں صبح 8 سے 3 بجے تک آؤٹ ڈور کے اوقات مقرر کئے گئے تھے، لاہور سمیت پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں او پی ڈی کے اوقات کار پر عمل نہ ہوا، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے ٹیچنگ ہسپتالوں کو جاری مراسلے میں ناکامی کا اعتراف کیا، ٹیچنگ ہسپتالوں کو آؤٹ ڈور کے اوقات کار پر عمل کروانے کی ہدایت کی۔
مراسلے کے مطابق پیر سے جمعرات اور ہفتہ آؤٹ ڈور صبح 8 سے 3 بجے تک کھلیں گے، جمعہ کو ٹیچنگ ہسپتالوں کے آوٹ ڈور صبح 8 سے 1 بجے تک کھلے رہیں گے، ٹیچنگ ہسپتال آؤٹ ڈور کے اوقات کار پر عمل نہیں کر رہے۔
