اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

فیملی کورٹ کا تاریخی فیصلہ،سابق شوہر سے خاتون کا جہیز کمرہ عدالت میں منگوادیا

27 Nov 2025
27 Nov 2025

(محمد اشفاق)تاریخ میں پہلی بار فیملی جج نے خاتون کے سابق شوہر سے خاتون کا جہیز کمرہ عدالت میں منگوادیا۔

لاہور کی فیملی کورٹ کی جج رخسانہ امین نے خاتون گل زیب کی درخواست پر سماعت کی۔خاتون کی جانب سے عدالت کو یہ بتایا گیا کہ اس کے شوہر نے علیحدگی تو اختیار کر لی ہے لیکن اس کا سامان جہیز نہیں دیا جا رہا لہذا سامان جہیز اس کے حوالے کیا جائے۔

 عدالت نے سامان واپسی کیلئے بیلف بھجوایا لیکن سامان خراب ہونے کی وجہ سے خاتون نے وصول نہیں کیا۔جس کے بعد عدالت نے جہیز کا سامان منگوایا تو بہت سا سامان نیا لا کر پیش کیا گیا اور عدالت نے جہیز کا سامان چیک کرکے خاتون کے حوالے کردیا۔

سماعت کے دوران سامان کھول کر چیک کیا گیا اور خراب سامان شوہر کو واپس کیا گیا۔فیملی کورٹ کی جج رخسانہ امین نے ہدایت کی کہ جو سامان خراب ہوا اس کی قیمت خاتون کو ادا کی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے