اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قائداعظم ٹرافی: موسیٰ نے ڈبل ہیٹ ٹرک کر کے تاریخ رقم کردی

27 Nov 2025
27 Nov 2025

(لاہور نیوز) قائداعظم ٹرافی میں قومی فاسٹ بولر محمد موسیٰ نے شاندار ڈبل ہیٹ ٹرک کر کے تاریخ رقم کر دی۔

اسلام آباد ریجن کے 25 سالہ فاسٹ بولر محمد موسیٰ نے قائداعظم ٹرافی 2025 میں ڈبل ہیٹ ٹرک کر کے تاریخی کارنامہ اپنے نام کیا، پی سی بی نے اس سے متعلقہ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی ہے۔

ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ٹرافی کے آخری راؤنڈ میچ میں محمد موسیٰ نے پشاور کی ٹیم کیخلاف لگا تار 4 گیندوں پر 4 وکٹ حاصل کر کے ڈبل ہیٹ ٹرک کی۔

فاسٹ بولر نے دوسری اننگز میں پشاور کے خلاف ڈبل ہیٹ ٹرک کی، قائداعظم ٹرافی میں گزشتہ 10 سال میں یہ پہلی ڈبل ہیٹ ٹرک ہے۔

محمد موسیٰ نے میچ کی پہلی اننگز میں 5 وکٹیں لی تھیں جبکہ دوسری اننگز میں تاریخی کارنامہ انجام دیا یوں میچ میں مجموعی طور پر 10 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا۔

فاسٹ بولر کی شاندار گیند بازی کی بدولت اسلام آباد نے پشاور کے خلاف اننگز اور 77 رنز سے فتح اپنے نام کی اور ٹرافی میں اپنے سفر کا اختتام بہتر کارکردگی سے کیا۔

قائداعظم ٹرافی کے فائنل کے لیے سیالکوٹ اور کراچی بلیو کی ٹیمیں کوالیفائی کرچکی ہیں جن کے درمیان میچ یکم دسمبر سے شروع ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے