اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 326.58 قیمت فروخت : 327.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.32 قیمت فروخت : 374.99
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.60 قیمت فروخت : 198.95
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.39 قیمت فروخت : 204.76
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.45 قیمت فروخت : 74.59
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.08 قیمت فروخت : 76.22
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.95 قیمت فروخت : 915.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 554000 دس گرام : 475000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 507830 دس گرام : 435414
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9126 دس گرام : 7833
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ، 3 پاکستانی کھلاڑی سیمی فائنل میں پہنچ گئے

27 Nov 2025
27 Nov 2025

(لاہور نیوز) اسلام آباد میں جاری سی اے ایس انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے 3 کھلاڑی سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں حمزہ خان نے ٹاپ سیڈ مصر کے کریم الحمامی کو 1-3 سے شکست دی، 44 منٹ جاری رہنے والے میچ میں حمزہ خان کی جیت کا سکور 11-8، 11-5، 7-11، 12-10 رہا۔

ایک اور میچ میں نور زمان مصر کے یاسر شوڈی کو 0-3 سے شکست دے کر ٹاپ فور میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے، نور زمان کا مصر کے پلیئر کے خلاف جیت کا سکور 11-8، 11-5، 7-11، 12-10 رہا۔

ناصر اقبال نے کوارٹر فائنل میں مصر کے تھرڈ سیڈ مصطفیٰ السرطی کو 0-3 سے ہرایا، ان کی کامیابی کا سکور 11-4، 11-9، 11-6 رہا۔

ایونٹ کے 4 سیمی فائنلسٹس کھلاڑیوں میں سے 3 کا تعلق پاکستان سے ہے، سوئٹزرلینڈ کے ڈیوڈ بارنیٹ نے بھی ٹاپ فور میں جگہ بنالی ہے، سی اے ایس انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کی انعامی رقم 37 ہزار ڈالرز ہے اور یہ پی ایس اے ورلڈ ٹوور کا کوپر ایونٹ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے