26 Nov 2025
(لاہور نیوز) میٹرک کے سالانہ امتحانات کے لئے داخلہ جمع کرانے کی تاریخ میں 2 ہفتوں کی توسیع کر دی گئی۔
لاہور بورڈ کی جانب سے تاریخ میں 2 ہفتوں کی توسیع دی گئی۔
اب امیدوار سنگل فیس کے ساتھ 10 دسمبر تک داخلہ بھجوا سکیں گے، دوگنا فیس کیساتھ 23 دسمبر اور 3 گنا فیس کیساتھ 6 جنوری تک داخلہ بھجوایا جا سکے گا۔
اس سے قبل سنگل فیس کیساتھ داخلہ بھجوانے کی آخری تاریخ27 نومبر مقرر کی گئی تھی۔
