اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

یوٹیوبر ملزم ڈکی بھائی کو کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا

26 Nov 2025
26 Nov 2025

(لاہور نیوز) نوجوان نسل اور بچوں کو جوئے کی لت لگانے میں ملوث ہونے کے سبب گرفتار ہونے والے یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو عدالت سے ضمانت منظور ہونے پر کیمپ جیل لاہور سے رہا کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے خلاف تحقیقات میں این سی سی آئی اے کے کئی افسر بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال  میں ملوث نکلے۔

الزامات ثابت ہونے  کے بعد ایف آئی اے  نے نیشنل سائبر کرائم اتھارٹی (این سی سی اے) کے 4 افسران سمیت 6 اہلکاروں کو 90 لاکھ روپے رشوت کے الزام میں گرفتار کر لیا، ڈکی کے خلاف تحقیقات کے انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت ان تمام اہلکاروں کو برطرف کر دیا گیا ہے۔ 

ملزم سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی لاہور ہائی کورٹ نے ضمانت منظور کی ہے جس کے بعد اسکی رہائی عمل میں لائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ڈکی بھائی کی ضمانت کا حکم منگل کے روز جاری ہوا تھا تاہم روبکار کیمپ جیل حکام تک پہنچانے میں تاخیر کے سبب اس کی رہائی اسی دن نہیں ہو سکی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے