اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایف بی آر کا آئی ایم ایف شرائط پر مختلف شعبوں کا آڈٹ تیز کرنے کا فیصلہ

26 Nov 2025
26 Nov 2025

(ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ڈاکٹرز، بیوٹی پارلرز اور پینٹ سیکٹر کا آڈٹ شروع کر دیا۔

ایف بی آر  نے آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق مختلف شعبوں کا آڈٹ تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق بڑے شہروں کے ڈاکٹرز اور بیوٹی پارلرز ایف بی آر کے ریڈار پر آ گئے، کراچی، لاہور، اسلام آباد میں بڑے ڈاکٹرز کو نوٹس جاری کرنے کے عمل کا آغاز ہو گیا، پہلے مرحلے میں تینوں بڑے شہروں میں 250 مہنگے ڈاکٹرز کی آمدن کا آڈٹ ہو گا۔

ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ بڑے شہروں میں مہنگے بیوٹی پارلرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا، مہنگی کاسمیٹکس بیچنے والوں کو بھی ٹیکس نیٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔

اس کے علاوہ پینٹ انڈسٹری میں بھی ٹیکس چوری، نجی کمپنیاں زد میں آئیں گی، مختلف شعبوں کے آڈٹ کیلئے 600 نجی آڈیٹرز کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔

ذرائع ایف بی آر  کے مطابق اگلے چند روز میں مزید 200 نجی آڈیٹرز ہائر کئے جائیں گے، ایف بی آر مجموعی طور پر 2 ہزار نجی آڈیٹرز کی خدمات حاصل کرے گا، نجی آڈیٹرز ٹیکس دہندگان کی معلومات خفیہ رکھنے کے پابند ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے