26 Nov 2025
(ویب ڈیسک) لاہور کے جنرل ہسپتال کے ڈاکٹروں نے 3 سالہ بچی کے معدے سے ایک ہیئر پن نکال لیا۔
تفصیلات کے مطابق بچی نے گھر میں کھیلتے ہوئے ہیئر پن نگل لیا تھا، جس کے بعد اس کے پیٹ میں درد اور پیچیدگیاں پیدا ہو گئیں، معائنے کے دوران ڈاکٹروں کو بچی کے معدے میں اندرونی زخم یا سنگین پیچیدگیاں پیدا ہونے کا خدشہ تھا۔
اینڈوسکوپی کے ذریعے یہ ہیئر پن کامیابی سے نکال لیا گیا اور بچی کی حالت بہتر ہو گئی، یہ کامیاب اینڈوسکوپک پروسیجر ڈاکٹر حوریہ رحمان کی سربراہی میں کیا گیا۔
چونگی امرسدھو کی رہائشی بچی جنت کی والدہ نے ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بیٹی کے کامیاب علاج کے بعد اسے دوبارہ مسکراتے ہوئے دیکھنا بہت خوشی کا باعث ہے اور میں ڈاکٹروں کی محنت اور لگن کی قدر کرتی ہوں۔
