اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.68 قیمت فروخت : 39.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.80 قیمت فروخت : 327.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.26 قیمت فروخت : 185.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.76 قیمت فروخت : 201.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.82 قیمت فروخت : 915.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سرکاری سکولوں میں پنجابی زبان کے فروغ کا فیصلہ

26 Nov 2025
26 Nov 2025

(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری سکولوں میں پنجابی زبان کے فروغ کیلئے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔

حکام کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق سکولوں میں پنجابی زبان کی بول چال اور ادب کو فروغ دینے کے اقدامات اٹھائے جائیں گے، جس سے نہ صرف طلبہ کی زبان و بیان کی مہارت میں اضافہ ہو گا بلکہ ان کی ثقافتی آگاہی بھی بڑھے گی۔

حکام  نے یہ ہدایت دی ہے کہ سکولوں میں طلبہ کو پنجابی زبان کے باادب اور شائستہ الفاظ جیسے "تُسی" اور "اَسی" استعمال کرنے کی تربیت دی جائے، ان الفاظ کو بول چال میں شامل کر کے طلبہ کی شخصیت میں بھی شائستگی اور تہذیب کا عنصر پیدا کیا جائے گا، غیر رسمی اور غیر مہذب الفاظ کے استعمال سے گریز کیا جائے گا، تاکہ طلبہ کے روزمرہ کے رویے میں مثبت تبدیلیاں آئیں۔

علاوہ ازیں، جنوبی اور شمالی پنجاب کے سکولوں میں سرائیکی اور پوٹھوہاری زبانوں کے فروغ پر بھی زور دیا گیا ہے، حکام  نے کہا ہے کہ مقامی زبانوں کا تحفظ اور فروغ ضروری ہے تاکہ ان زبانوں کی تاریخ اور ثقافت کو نسل در نسل منتقل کیا جا سکے۔

سکولوں کے ہیڈ ٹیچرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ طلبہ کیلئے مقامی زبان کی سرگرمیاں منعقد کریں اور طلبہ کی پنجابی یا مقامی زبان میں گفتگو کی ویڈیوز بنوائیں، ان ویڈیوز کو سرکاری سی ای اوز گروپ میں شیئر کیا جائے گا تاکہ اس مہم کی کامیابی کی نگرانی کی جا سکے اور اس پر عملدرآمد کی رپورٹ بھی طلب کی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے