اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

گڈ بائے ملتان سلطانز! علی ترین کا پی ایس ایل فرنچائز سے علیحدگی کا اعلان

26 Nov 2025
26 Nov 2025

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے ٹیم سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

علی ترین نے ملتان سلطانز سے علیحدگی کا اعلان سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا، اُنہوں نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئےکہا کہ اس ٹیم کا حصہ بننا میری زندگی کا ایک سب سے بڑا اعزاز رہا ہے، میں فینز سے محبت کرتا ہوں، میں اس ٹیم سے محبت کرتا ہوں اور مجھے جنوبی پنجاب کی نمائندگی کرنے پر بے حد فخر ہے۔

اُنہوں نے لکھا کہ ہر سیزن میں، میں اپنے کھلاڑیوں اور سٹاف کو بتاتا تھا کہ اس خطے کی نمائندگی کا کیا مطلب ہے، یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں کے لوگ سخت محنت کرتے ہیں۔

 

علی ترین کا کہنا تھا کہ سال بہ سال مالی نقصان کے باوجود، میں نے کبھی بھی اس سے دور جانے کے بارے میں نہیں سوچا تھا، میں جانتا ہوں کہ میں ہر کسی کا پسندیدہ نہیں ہوں اور میں اس سے بخوبی واقف ہوں۔

لیکن میں ہمیشہ ایماندار رہا ہوں اور ہمیشہ اپنی رائے کھل کر بیان کی ہے،میں اپنے اصولوں سے سمجھوتا نہیں کرتا، یہ میری فطرت میں نہیں ہے اور اگر یہاں رہنے کیلئے اپنے اصولوں سے سمجھوتا کرنا پڑے تو میرے پاس صرف ایک ہی انتخاب ہے کہ میں اس ٹیم کو اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر کھونا پسند کروں گا، بجائے اس کے کہ گھٹنوں کے بل بیٹھ کر اسے چلاؤں۔

علی ترین نے اپنے فینز سےکہا کہ گڈ بائے، جو بھی اگلے مالک کے طور پر ملتان سلطانز کو سنبھالے، براہ کرم اس کی حمایت کریں۔

یاد رہےکہ گزشتہ دنوں پی سی بی نے معاہدے کی خلاف ورزی اور پی ایس ایل کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی مہم چلانے پر ملتان سلطانز کےمالک علی ترین کو نوٹس جاری کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے