اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی 20 ٹرائی سیریز میں سری لنکا کی زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست

25 Nov 2025
25 Nov 2025

(لاہور نیوز) ٹی 20 ٹرائی سیریز میں سری لنکا نے زمبابوے کو 9وکٹوں سے شکست دے کر پہلی جیت یقینی بنا لی۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹ پر 146 رنز بنائے، سری لنکا نے مطلوبہ ہدف 16 اعشاریہ 2 اوور میں 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا، نسانکا نے 4 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 98 رنز بنائے۔

زمبابوے نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹ پر 146 رنز بنائے، برائن بنیٹ 34 اور سکندر رضا 37 رنز بناکر نمایاں رہے، ریان برل نے 37 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، سری لنکا کی جانب سے ہسارنگا اور تھکشانا نے 2، 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پاتھم نسانکا کی جارحانہ بیٹنگ کے سامنے زمبابوے کے بولرز بے بس دکھائی دیے، جنہوں نے صرف 58 گیندوں پر 4 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 98 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔کمل مشرا 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کوشل مینڈس 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، یوں سری لنکا نے ہدف 22 گیندوں پہلے ایک وکٹ پر حاصل کر لیا۔

ایونٹ میں سری لنکا کا اگلا میچ جمعرات کو پاکستان سے ہو گا، فائنل تک رسائی کے لیے سری لنکا کو میچ جیتنا لازمی ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے