25 Nov 2025
(لاہور نیوز) پاکستان نے گزشتہ 4 ماہ میں64کروڑ 46لاکھ ڈالرزکے موبائل فونز درآمد کر لئے۔
ایک سرکاری سروے میں بتایا گیا ہے کہ اس مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں موبائل فونزکی درآمدات میں 53.18 فیصد کااضافہ ہوا، جولائی تا اکتوبر2025 میں موبائل فونز کی امپورٹ 64 کروڑ 46 لاکھ ڈالرز رہی۔
گزشتہ سال اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات42کروڑ ڈالرز تھی، اکتوبر میں پاکستان نے 14 کروڑ 46 لاکھ ڈالرز کے موبائل فونزدرآمدکیے، ستمبر2025میں پاکستان نے 19کروڑ 95لاکھ ڈالرزکےموبائل فونزدرآمد کیے تھے۔
اگست 2025میں موبائل فونز کی درآمدات 15کروڑ 52 لاکھ ڈالرز تھیں، جولائی 2025 میں موبائل فونزکی درآمدات کا حجم14کروڑ 53 لاکھ ڈالرز تھا۔
