25 Nov 2025
(لاہور نیوز) طبی تعلیم کو پرائیویٹ کرنے کیلئے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے سرکاری نرسنگ کالجز کی نرسنگ طالبات کا ماہانہ وظیفہ ختم کر دیا گیا۔
نرسنگ طالبات کیلئے سرکاری نرسنگ کالجز میں مفت ہاسٹل کی سہولت ختم کردی گئی، پرائیویٹ کالجز کی طرح سرکاری کالجز میں بھی نرسنگ طالبات سے فیس وصول کی جائیگی،سرکاری کالجز کی طالبات سالانہ ہزاروں روپے فیس ادا کریں گی۔
نرسنگ طالبات کو ماہانہ 31600 وظیفہ دیا جاتا تھا جو بند کر دیا گیا۔سرکاری نرسنگ کالجز میں بی ایس این 4 سالہ پروگرام میں داخلے کی نئی پالیسی جاری کردی ۔ نرسنگ کالجز میں داخلوں کا انتظام یو ایچ ایس کو سونپ دیا گیا۔
پنجاب کے 45 سرکاری نرسنگ کالجز میں 3100 سیٹوں پر داخلے ہونگے، 15سرکاری نرسنگ کالجز کی شام کی شفٹ میں مزید 1400 سیٹوں پر داخلہ ہو گا۔
