اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان کی بنگلہ دیش کو ایک لاکھ ٹن چاول برآمد کرنے کی تیاری

25 Nov 2025
25 Nov 2025

(لاہور نیوز) پاکستان نے بنگلہ دیش کو ایک لاکھ ٹن چاول برآمد کرنے کیلئے تیاریاں شروع کر دیں۔

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان  نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چاول کی خریداری کیلئے باضابطہ طور پر ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔

ٹی سی پی کے مطابق چاول کراچی پورٹ کے ذریعے بنگلہ دیش برآمد کیا جائے گا، بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 نومبر مقرر کی گئی ہے جبکہ بولی کیلئے کم از کم 25 ہزار ٹن اور زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ ٹن کی حد مقرر ہے۔

کنٹریکٹ ایوارڈ ہونے کے 45 روز کے اندر ترسیل کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

پاکستان  نے حال ہی میں بنگلہ دیش کو خطے کے ممالک بشمول چین اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تجارت کیلئے کراچی پورٹ بطور گیٹ وے استعمال کرنے کی پیشکش بھی کی ہے۔

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کی چاول برآمدات میں 28 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

امریکا کی جانب سے بھارتی چاول سمیت مختلف مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کئے جانے کے بعد پاکستان کیلئے امریکی مارکیٹ میں نئی تجارتی گنجائش بھی پیدا ہوئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے