اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

امریکی بینک پاکستان میں سوا ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا

24 Nov 2025
24 Nov 2025

(ویب ڈیسک) امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک کے چیئرمین جان یووانووچ نے کہا ہے کہ امریکی بینک پاکستان میں سوا ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی بینک پاکستان، مصر اور یورپ میں مختلف منصوبوں میں 100 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا، امریکی بینک اہم معدنیات، جوہری توانائی اور ایل این جی کی سپلائی چین محفوظ بنانے کیلئے سرمایہ کاری کرے گا۔

امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک کے چیئرمین جان یووانووچ نے برطانوی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ سرمایہ کاری کی پہلی قسط میں مصر، پاکستان اور یورپ کے منصوبے شامل ہوں گے، پاکستان میں ریکوڈِک کیلئے 1 ارب 25 کروڑ ڈالرز کا قرض دیا جائے گا، مصر کو 4 ارب ڈالرز مالیت کی قدرتی گیس کیلئے کریڈٹ انشورنس گارنٹی دی جائے گی۔

چیئرمین امریکی بینک  نے یہ بھی کہا کہ مغرب توانائی اور اہم معدنیات کی فراہمی پر ضرورت سے زیادہ انحصار کر رہا ہے، اہم خام مال کی فراہمی کے ذرائع کا محفوظ، مستحکم اور فعال ہونا ضروری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے