24 Nov 2025
(لاہور نیوز) شہر میں پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے جس کے باعث عوام کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔
برائلر گوشت کی قیمت میں 7 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، تازہ نرخوں کے مطابق برائلر گوشت کا ریٹ 475 روپے فی کلو مقرر ہو گیا جبکہ صاف گوشت 550 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
زندہ برائلر کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، فارم گیٹ ریٹ 300 روپے فی کلو اور ہول سیل ریٹ 314 روپے فی کلو ہو گیا، پرچون بازار میں ریٹ 328 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔
ادھر انڈوں کی قیمتیں بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں، انڈوں کا ریٹ 344 روپے فی درجن مقرر ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 10 ہزار 200 روپے تک جا پہنچی ہے۔
