اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.68 قیمت فروخت : 39.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.80 قیمت فروخت : 327.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.74 قیمت فروخت : 374.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.26 قیمت فروخت : 185.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.76 قیمت فروخت : 201.12
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.82 قیمت فروخت : 915.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب کےسرکاری اسپتالوں میں کینسرکی ادویات نایاب،مریضوں کا اللہ حافظ!

23 Nov 2025
23 Nov 2025

(ویب ڈیسک) پنجاب کےسرکاری اسپتالوں میں کینسرکےمریضوں کیلئے ادویات نایاب ہوگئیں ۔ ادویات کی عدم دستیابی کے باعث سرکاری اسپتالوں میں رجسٹرڈ کینسر کے6 ہزار مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  بلڈ کینسر کے مریضوں کیلئے دوائی روکسولیٹنیب  اور ایورولیمس بھی سرکاری اسپتالوں میں موجود نہیں ہے، طویل مدت کینسرکےعلاج کی دوا نیلوٹینیب خریداری کے باوجود سپلائی نہ ہو سکی  جس کے باعث سرکاری اسپتالوں میں رجسٹرڈ کینسر کے6 ہزار مریض پریشان ہیں۔

ادویات کی عدم دستیابی کے باعث مریض مہنگی ادویات خریدنے پر مجبور  ہیں، شہباز شریف دور میں بلڈ کینسر کے مریضوں کا مفت علاج شروع کیا گیا تھا۔

محکمہ صحت پنجاب نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ کینسرکی خریدی ایک دوائی کے ٹیسٹ جاری ہیں،  ٹیسٹ مکمل ہونے پرادویات کی سپلائی ہوگی،   دیگر دوادویات پر کمیٹی مزید ادویات کا تجزیہ کر رہی ہے،  8 ادویات کا جائزہ لینے کے باعث دیگر دو ادویات نہیں خریدی گئیں کمیٹی کے فیصلہ کرنے پر دیگر ادویات کی خریداری کا فیصلہ ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے