اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی 20 سیریز:قومی ٹیم کی ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی، زمبابوے کو69 رنز سے شکست

23 Nov 2025
23 Nov 2025

(لاہورنیوز)ٹی 20 ٹرائی سیریز میں پاکستان نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔

پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 195رنز بنائے،پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا تاہم صائم ایک بار پھر لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف 13 رنز بناکر 29 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد صاحبزادہ فرحان اور بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کی، صاحبزادہ فرحان نے 41 گیندوں پر 3 چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور 132 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے۔

اِسی طرح فہیم اشرف رن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے اور پھر بابر اعظم بھی 74 رنز بناکر 163 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹے، یوں پاکستان کی جانب سے زمبابوے کو جیت کیلئے196رنز کا ہدف دیا گیا ہے۔

دوسر ی جانب ہدف کے تعاقب میں زمبانوے کی ٹیم کا کوئی کھلاڑی کریز میں جم نہ کر کھیل سکا اور 60 رنز پر زمبابوے کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی، یوں پوری ٹیم 126رنز کے مجموعی سکور پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے عثمان طارق نے شاندارباؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ کی اور ٹیم کی کامیابی پر مہر ثبت کی۔واضح رہے پاکستان کی زمبابوے کے خلاف اس ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی ہے جب کہ سری لنکا سے بھی ایک میچ جیت ہوچکی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے