اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

صائم ایوب نے بھی ٹی 20 کرکٹ میں اہم اعزاز حاصل کر لیا

23 Nov 2025
23 Nov 2025

(ویب ڈیسک) سہ ملکی سیریز میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں صائم ایوب نے بھی اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔

سری لنکا کے خلاف وہ 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہوں نے جیسے ہی 17 رنز مکمل کئے تو وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

اس میچ سے قبل انہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 983 رنز بنا رکھے تھے، انہوں نے اب 1003 رنز بنا لیے ہیں۔اس طرح اب صائم ایوب پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ہزار رنز بنانے والے نویں بلے باز بن گئے ہیں۔

اس فہرست میں بابراعظم 4318 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، محمد رضوان 3414 رنز کے ساتھ دوسرے، محمد حفیظ 2514 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

شعیب ملک 2423 رنز کے ساتھ چوتھے، فخر زمان 2329 رنز کے ساتھ پانچویں، عمر اکمل 1690 رنز کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔

احمد شہزاد 1431 رنز کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں، شاہد آفریدی 1405 رنز کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہیں جبکہ صائم ایوب 1003 رنز کے ساتھ نویں پر آ گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے