23 Nov 2025
(لاہور نیوز) صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن کے موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں، اشتعال انگیزی یا بد نظمی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیر قانون پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ سکیورٹی اداروں سے بھرپور تعاون کریں، امن و امان برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
رانا اقبال نے کہا کہ پولنگ سٹیشنز کے اندر و باہر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، پولنگ کا عمل پرسکون اور شفاف ماحول میں یقینی بنائیں گے، عوام بلا خوف و خطر اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔
