(ویب ڈیسک) موسمِ سرما کے رواں سیزن میں سمندری پروٹین خصوصاً مچھلی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کے باعث صارفین کو گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ نرخ ادا کرنا پڑ رہے ہیں۔
بازاروں میں عام طور پر پسند کی جانے والی رہو مچھلی کی قیمت میں 200 روپے فی کلوگرام تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، رواں سیزن میں رہو کی تین اقسام دستیاب ہیں، جن کی قیمتیں 350 روپے سے 500 روپے فی کلوگرام کے درمیان ہیں۔
مچھلی فروشوں کے مطابق درجہ اوّل کی رہو مچھلی 700 روپے فی کلوگرام تک فروخت ہو رہی ہے، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں واضح اضافہ ہے۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ سردی بڑھتے ہی مچھلی کی طلب بڑھ جاتی ہے، تاہم اس سال سمندری حالات، فیول اخراجات اور ٹرانسپورٹ چارجز میں اضافے نے بھی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا ہے، موسم مزید سرد ہونے کی صورت میں قیمتوں کا یہ رجحان برقرار رہنے کا امکان ہے۔
