اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

’بچاؤ مجھے بچاؤ‘ اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

22 Nov 2025
22 Nov 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں اداکارہ شوٹنگ کے لیے تیار ہو رہی ہیں۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’’بہت اہم سین ہے‘‘۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ شوٹنگ کے لیے تیار ہوتے ہوئے  کہتی ہیں کہ ’’امپورٹینٹ سین ہے اور میک اپ لگاؤ‘‘۔

ویڈیو میں اداکارہ دروازہ کھول کر کہتی ہیں کہ ’’بچاؤ مجھے بچاؤ‘‘، جس کے بعد ایک لڑکا جس کے ہاتھ میں موبائل ہوتا ہے اور اداکارہ کی ویڈیو ریکارڈنگ کر رہا ہوتا ہے وہ اداکارہ کو کہتا ہے کہ ’’کیمرہ تو شروع ہونے دے میری ماں‘‘۔

مزاحیہ ویڈیو میں اداکارہ کو یہ بھی کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’’میں ہوں حسن کی ملکہ اور میک اپ لگاؤ‘‘ جس پر ڈائریکٹر بنا لڑکا کہتا ہے کہ ’’ہاں جاؤ اور میک اپ تھوپ کے آؤ‘‘

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے