اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب : مزدوروں کی سوشل سکیورٹی شراکت داری کو قانونی تحفظ دینے کی تیاریاں تیز

21 Nov 2025
21 Nov 2025

(لاہور نیوز) پنجاب میں مزدوروں کی سوشل سیکیورٹی شراکت داری کو قانونی تحفظ دینے کے لیے محکمہ لیبر نے ’’ویج سیلنگ‘‘ کا معاملہ ایک مرتبہ پھر پنجاب حکومت کے سامنے رکھ دیا۔

محکمہ لیبر کے مطابق 2022 میں بڑھائی گئی کم از کم اجرت اور سوشل سیکیورٹی کے لیے مقرر پرانی تنخواہ کی حد کے درمیان موجود تضاد کو ختم کیا جائے گا، عدالت پہلے ہی حکومت کو 30 روز کے اندر اس حوالے سے قانون سازی کا حکم دے چکی ہے۔

حکام کے مطابق ویج سیلنگ میں مجوزہ ترمیم نہ صرف مزدوروں کی سوشل سیکیورٹی مراعات کو بہتر کرے گی بلکہ آجرین اور اداروں کی شراکت داری کی شرح بھی واضح ہو جائے گی، اس سے نظام زیادہ شفاف اور قابلِ عمل ہو جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر معاملہ جلد حل نہ ہوا تو قانونی پیچیدگیاں مزید بڑھ سکتی ہیں جبکہ حکومت کو کم از کم اجرت اور تنخواہ کی حد کو ہم آہنگ کرنے کا فوری فیصلہ کرنا ہوگا تاکہ مزدوروں اور اداروں دونوں کے لیے قانونی عمل آسان بنایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے