اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ریاض اسلامک سالیڈیرٹی گیمز: پاکستانی پہلوان نے ریسلنگ میں برانز میڈل جیت لیا

21 Nov 2025
21 Nov 2025

(ویب ڈیسک) سعودی کے شہرریاض میں اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں پاکستان نے ریسلنگ میں برانز میڈل جیت لیا۔

عرب میڈیا رپورٹس  کے مطابق ریسلر محمد گلزار نے 97 کلو گرام میں پاکستان پرچم بلند کیا، ان گیمز میں ایک گولڈ، ایک سلور اور تین برانز کے ساتھ پاکستان پانچ میڈلز جیتنے میں کامیاب رہا۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستانی پہلوان نے ری چارج راؤنڈ میں افغانستان کے حریف کو شکست دینے کے بعد برانز میڈل فائٹ میں ترکی کے پہلوان کو 5-4 پوائنٹس کے ساتھ فال پوزیشن پر ناک آؤٹ کرتے ہوئے کامیابی پائی۔

فتح کے بعد گلزار نے اپنا میڈل پاکستان آرمی کے آپریشن ’بنیانِ مرصوص‘ کے نام کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ فتح وطن، اس کے محافظوں اور شہداء کے لیے ہے۔

گلزار کا کہنا تھا کہ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے گوجرانوالہ میں تین ماہ کا سخت تربیتی کیمپ لگایا جہاں کوچ انعام بٹ نے بھرپور رہنمائی کی، اس کیمپ میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور اللہ تعالیٰ نے ہمیں محنت کا بہترین صلہ دیا۔

دوسری جانب پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے صدرارشد ستار نے اس تاریخی کامیابی پر کہا کہ یہ جیت پورے پاکستان کے لیے باعث فخر ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے