اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پرو ہاکی لیگ کی تیاریوں کیلیے پاکستانی ہاکی ٹیم دورہ اسپین سے دستبردار

21 Nov 2025
21 Nov 2025

(ویب ڈیسک) پاکستانی ہاکی ٹیم پرو ہاکی لیگ کی تیاریوں کے لیے دورہ اسپین سے دستبردار ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور اسپین کے درمیان میچز 29 اور 30 نومبر کو طے تھے۔ پی ایچ ایف حکام نے باقاعدہ طورپر اسپین ہاکی حکام کو معذرت کا خط لکھ دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپین کے ویزے کے لیے وقت کی کمی کی وجہ سے اب براہ راست ارجنٹائن جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم نے ارجنٹائن کے لیے ویزا درخواستیں جمع کروادیں۔

پاکستان ہاکی ٹیم کا کیمپ 24 نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا جس کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان جلد متوقع ہے۔طاہر زمان پرو ہاکی لیگ میں ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

پروہاکی لیگ کے مجوزہ پلان کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم  کی 2 دسمبر کو ارجنٹائن روانگی کا امکان ہے۔پرو ہاکی لیگ کے پہلے مرحلے کے میچز ارجنٹائن اور ہالینڈ کے خلاف شیڈول ہیں۔

پاکستان ہاکی ٹیم پہلا میچ 10 دسمبر کو ہالینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ قومی ٹیم کو 15 دسمبر تک ہالینڈ اور ارجنٹائن خلاف 2،2 میچز کھیلنے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے